Environmental News Farozaan

ترکیہ یومِ جمہوریت، انقرہ پارک میں 500 پودوں کی شجرکاری

وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شیزرا منصب علی خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیروغلو اسلام آباد کے انقرہ پارک میں یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کے دوران پودا لگاتے ہوئے۔

 شجرکاری مہم ترک سفارت خانے، ترک تعاون و رابطہ ایجنسی، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

اسلام آباد: ترکیہ کے یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی کے موقع پر اسلام آباد کے انقرہ پارک میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 500 پودے لگا کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 شجرکاری مہم ترک سفارت خانے، ترک تعاون و رابطہ ایجنسی، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

شجرکاری مہم کا افتتاح

تقریب کا افتتاح وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر شیزرا منصب علی خان اورمہمان خصوصی پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نذیروغلو نے پودا لگا کر کیا۔

یہ بھی پرھیں

ہالیجی جھیل : مہمان پرندوں کی پناہ گاہ آلودگی اور پانی کی کمی کے باعث ویران ہو رہی ہے

یومِ عاشورہ: گلگت میں گرین عاشورہ مہم، 500 پودے مفت تقسیم

اس موقع پر چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف،پاک- ای پی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیغم عباس، دیگر اعلیٰ سرکاری حکام، سفارتی شخصیات، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

ماحول کے تحفظ اور دوطرفہ تعاون کے عزم کا اظہار

تقریب میں مقررین  نے ماحول کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے ترکیہ اور پاکستان کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور ماحول دوست تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترکیہ کا یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی کیوں منایا جاتا ہے؟

واضح رہے کہ 15جولائی 2016 کو ترکیہ میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی۔ جسے عوام اور ریاستی اداروں کی مزاحمت کے بعد ناکام بنا دیا گیا۔

اس واقعہ میں کئی افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی یاد میں ترکیہ ہر سال 15 جولائی کو یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی  مناتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ تاکہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ جمہوری اقدار کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں