تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کی ثقافت میں گہری مماثلت ہے، جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔
اسلام آباد(فرحین العاص) تاجکستان کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کی ثقافت میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سینٹورس مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وزیراعظم کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی ثقافتی تقریبات دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت، روایات اور اقدار سے روشناس کرانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ماحولیاتی گول مال: ماہرین کی پیشہ ورانہ افراتفری کی کہانی
موسمیاتی تحریک میں پھوٹ، امریکی توانائی بل متنازع
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قربت اور باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
تقریب میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں تاجکستان کے روایتی رقص، موسیقی اور ثقافتی فنون کا مظاہرہ کیا گیا ۔
جس کے ذریعے دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافتی روایات اور تاریخی قربت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے ذریعے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

