لاڑکانہ میں ماحولیات کانفرنس، ماہرین کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر عملی اقدامات کا مطالبہ
فروزاں رپورٹ
لاڑکانہ میں گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر انڈس کالج میں ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں تنظیم کے سربراہ ذوالفقار مگسی، حکیم افتخار الحسن رائےونڈی، ثناء اللہ سوہو، ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر پارہ سکینہ گڑھ، پروفیسر محمد امین میمن، مختیار احمد ابڑو سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ماحولیاتی چیلنجز پر اظہارِ تشویش
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہیں۔
ان کے مطابق یہ صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، جس کے اثرات سب سے زیادہ سندھ میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔ اس مقصد کے لیے درخت لگانے کی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

شجرکاری کو حل قرار دینے پر زور
مقررین کا کہنا تھا کہ مقامی درختوں کی شجرکاری سے علاقوں کو ٹھنڈا اور سرسبز بنایا جا سکتا ہے۔
ہر طالب علم کو ماحولیات کا سفیر بن کر اپنے علاقوں میں شجرکاری کا پیغام عام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
سوالبارڈ سیڈ والٹ: دنیا کا بیک اپ پلان
ایس ڈی پی آئی، آئی ڈی ایس پی کا بلوچستان ترقی معاہدہ
گرین ہیرو ایوارڈز اور شجرکاری مہم
کانفرنس کے دوران ماحولیات کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو گرین ہیرو میڈلز دیے گئے۔
تقریب کے اختتام پر کالج کے لان میں پودے بھی لگائے گئے، جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔
