Categories: Environmental News

اسلام آباد: بارش کے بعد سردی میں پھر اضافہ

اسلام آباد: شہر اقتدار میں تین روز سے جاری بارش کے باعث سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں رواں ہفتے منگل کی رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔

بارش کے ساتھ وقفے وقفےسے سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ اس وقت شہر درجہ حرارت   کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق  رواں ہفتے اسلام آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 جبکہ کم سےکم 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آ ئندہ ہفتے پیر کے روز اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

بارش کے بعد اسلام آباد میں اجڑے ہوئے درخت ایسے نکھر گئے ہیں جیسے طویل عرصےسے بارش کے منتظر ہوں۔ ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دکھائی دے رہی ہےجبکہ بادلوں کی او ٹ میں چھپی ہوئی مارگلہ کی پہاڑیاں کیا ہی دل کش منظر پیش کرتی ہیں جس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔

admin

Recent Posts

قتلِ خاموش: لسبیلہ کی عدالت میں ماحول نے انصاف مانگ لیا

قتلِ خاموش: لسبیلہ کی عدالت میں درخت، گرمی، پانی اور پرندے گواہ بنے، ماحول نے…

36 minutes ago

ہیٹ ویو الرٹس: خطرات بڑھ گئے

ہیٹ ویو الرٹس کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی کا فقدان، ماہرین نے فوری عوامی آگاہی…

20 hours ago

عالمی یومِ بحر 2026: سمندروں کا تحفظ، انسانیت کا تحفظ

عالمی یومِ بحر 2026: پلاسٹک آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پر…

2 days ago

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کب سے شروع ہوگی؟

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات جلد…

3 days ago

موسمیاتی لچک، ترقی کے لیے ناگزیر

ماہرین نے موسمیاتی لچک پذیری کو قومی منصوبہ بندی اور بجٹ کا حصہ بنانے، جبکہ…

3 days ago

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد، پاک ای پی اے…

4 days ago

This website uses cookies.