محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا۔ دن کے اوقات میں شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چترال، دیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، زیر یں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بالائی علاقوں میں سفر کرنےسے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قتلِ خاموش: لسبیلہ کی عدالت میں درخت، گرمی، پانی اور پرندے گواہ بنے، ماحول نے…
ہیٹ ویو الرٹس کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی کا فقدان، ماہرین نے فوری عوامی آگاہی…
عالمی یومِ بحر 2026: پلاسٹک آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پر…
کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات جلد…
ماہرین نے موسمیاتی لچک پذیری کو قومی منصوبہ بندی اور بجٹ کا حصہ بنانے، جبکہ…
راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد، پاک ای پی اے…
This website uses cookies.