Environmental Reports

پاکستان کے ساتھ معاشی روابط مزید بہتر ہوسکتے ہیں،ملائیشین ہائی کمشنر

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد(فرحین العاص) پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈیٹو محمد اظہر بن مزلان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاشی روابط مزید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال صنعت سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہوئی۔ جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ہائی کمشنر کی نیشنل پریس کلب آمد پر صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور دیگر سینئر صحافیوں نے ان کا استقبال کیا۔ صدر این پی سی نے مہمان کو خوش آمدید کہا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور پریس کلب کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے ہائی کمشنر کو نیشنل پریس کلب کے انتظامی امور، گورننگ باڈی کے کردار، رکنیت، دستیاب سہولیات اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعاون

ڈیٹو محمد اظہر بن مزلان نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے لیے پام آئل کی تجارت میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ ان کے مطابق پام آئل کی درآمد کے حوالے سے پاکستان ملائیشیا کے تجارتی شراکت داروں میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور پورٹ قاسم میں پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان خوردنی تیل کی ریفائننگ کے مشترکہ منصوبے بھی جاری ہیں۔ جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گرین سندھ فاؤنڈیشن کی پائیدار شجر کاری مہم

ڈنمارک کی ماحول دوست ترقی سے پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟

ہائی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ تجارتی روابط کو مزید وسعت دے کر سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

ملائیشیا میں پانچ ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم

تعلیمی شعبے میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے بتایا کہ ملائیشیا کی جامعات میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو لاکھ بین الاقوامی طلبہ بھی ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا پاکستانی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا ایک اہم مرکز ہے۔ جہاں انہیں بین الاقوامی تعلیمی مواقع اور مختلف ممالک کی جامعات کے ساتھ تعلیمی روابط سے فائدہ اٹھانے کے امکانات میسر آتے ہیں۔

دفاعی تعلقات اور اعلیٰ سطح کے روابط

دفاعی تعاون کے حوالے سے ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی شعبے میں مسلسل رابطہ اور تعاون جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق کمیٹی کے اجلاس اگلے دو روز میں منعقد ہونا طے ہیں۔

ہائی کمشنر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان قریبی تعلقات بھی دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

خطے کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیٹو محمد اظہر بن مزلان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی۔ اور سعودی حکومت و عوام کے ساتھ ملائیشیا کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کو ملائیشیا کا قریبی دوست اور خودمختار ملک قرار دیا۔

انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ اور کہا کہ ملائیشیا خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ہائی کمشنر کی پریس کلب کے لان میں شجرکاری

پروگرام سے قبل ملائیشین ہائی کمشنر نے نیشنل پریس کلب کے لان میں پودا لگایا۔ اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہیں پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

تقریب میں صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور دیگر عہدیداران و صحافی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون کے امکانات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

admin

Recent Posts

ٹیکسٹائل کے کاروباروں کے لیے گرین فنانس ٹول کٹ متعارف کرا دی گئی

ٹیکسٹائل کے کاروباروں میں گرین فنانس ٹول کٹ کے وسیع استعمال کے لیے مزید رہنمائی…

20 hours ago

خلائی ٹیکنالوجی سے آفات کی پیشگی اطلاع، اسلام آباد میں عالمی کانفرنس

آفات کی پیشگی اطلاع، خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی خطرات میں کمی، انسانی جانوں، روزگار اور…

24 hours ago

موسمیاتی تباہیاں بڑھ گئیں، عالمی وعدوں پر اعتماد کا امتحان

موسمیاتی تباہیاں بڑھ گئیں، کاپ 31 سے پہلے عملی اقدامات اور مالی معاونت پر زور،…

3 days ago

سیاہ فام ووٹرز کی دوہری جنگ، مہنگائی اور ماحولیاتی خطرات

سیاہ فام ووٹرز کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی، صاف پانی اور آلودگی سے…

3 days ago

تھرپارکر میں خشک سالی کا بحران، گھر بار چھوڑنے پر مجبور لوگ

تھرپارکر میں خشک سالی، فصلیں متاثر، قدرتی چارہ ختم، 80 لاکھ سے زائد مویشیوں کے…

4 days ago

گھانا سے ایمازون تک سونے کی دوڑ، جنگلات خطرے میں

گھانا سے ایمازون تک سونے کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ، غیر قانونی کان کنی…

4 days ago

This website uses cookies.