ٹیکنالوجی کا مقصد بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور جائیداد کے مالکان کو اپنے اثاثوں کو لاحق خطرات سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد(فرحین العاص) اے آئی جیو نیویگیٹرز نے ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام ’حساب‘ متعارف کرا دیا۔
اس نظام کا اجرا قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن 2026 کے موقع پر ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔
’حساب‘ ایک ڈیجیٹل رسک انٹیلی جنس نظام ہے۔ جسے پاکستان میں جائیدادوں اور اثاثوں کو درپیش قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات کی نشاندہی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ نظام سیلاب اور زلزلوں جیسے خطرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ممکنہ مالی نقصانات کا تخمینہ پاکستانی روپے میں فراہم کرتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کا مقصد بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور جائیداد کے مالکان کو اپنے اثاثوں کو لاحق خطرات سمجھنے، ممکنہ مالی نقصانات کا اندازہ لگانے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس کے ذریعے ایسے اثاثوں کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے جن کے بارے میں مزید تفصیلی جانچ کی ضرورت ہو۔
پاکستان کو سیلاب، زلزلوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث مختلف قدرتی خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ ایسے حالات میں اثاثوں کو لاحق خطرات کی بروقت شناخت اور ممکنہ مالی نقصانات کا تخمینہ اداروں کو بہتر منصوبہ بندی میں مدد دے سکتا ہے۔
’حساب‘ کے ذریعے قدرتی خطرات سے متعلق معلومات کو ممکنہ مالی اثرات سے منسلک کیا گیا ہے۔ تاکہ متعلقہ ادارے اپنے اثاثوں کے تحفظ، خطرات کے انتظام اور آفات سے قبل بہتر تیاری کی جا سکے۔
یہ نظام بالخصوص مالیاتی اداروں، بیمہ کمپنیوں اور جائیدادوں کے مالکان کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جو اپنے اثاثوں کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے۔ اور ممکنہ نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بارش الرٹ: کن شہروں میں طوفانی بارش ہوگی؟
کیا اسلام آباد ویٹ لینڈز منصوبہ پانی کا بحران حل کرپائے گا؟
’حساب‘ کے اجرا کی تقریب میں تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں، ترقیاتی تنظیموں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے اداروں، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے ماہرین، مالیاتی شعبے، نجی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکا میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلامک ریلیف اور کلائمیٹ ریسورسنگ کوآرڈینیشن سینٹر سمیت مختلف تعلیمی اداروں اور تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔
تقریب میں آج ٹی وی، ایکسپریس نیوز، اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، روزنامہ اوصاف، روزنامہ نوائے وقت اور ماحولیاتی میگزین و ڈیجیٹل پلیٹ فارم فروزاں سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اے آئی جیو نیویگیٹرز کے مطابق ’حساب‘ کا اجرا قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات سے متعلق معلومات کو زیادہ قابلِ رسائی اور فیصلہ سازی کے لیے مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کمپنی مصنوعی ذہانت، ریموٹ سینسنگ، جغرافیائی معلوماتی نظام اور ڈیٹا پر مبنی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی خطرات کے جائزے، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے حل تیار کرتی ہے۔
’حساب‘ کی رونمائی کمپنی کی مصنوعات کی تیاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ کمپنی کے مطابق مستقبل میں مصنوعی ذہانت پر مبنی مزید حل متعارف کرانے کا منصوبہ بھی زیرِ عمل ہے۔ جن کا مقصد نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کو فروغ دینا ہے۔
موسمیاتی تباہیاں بڑھ گئیں، کاپ 31 سے پہلے عملی اقدامات اور مالی معاونت پر زور،…
سیاہ فام ووٹرز کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی، صاف پانی اور آلودگی سے…
تھرپارکر میں خشک سالی، فصلیں متاثر، قدرتی چارہ ختم، 80 لاکھ سے زائد مویشیوں کے…
گھانا سے ایمازون تک سونے کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ، غیر قانونی کان کنی…
پاکستان میں بھوک کا بحران، گلوبل ہنگر ایڈیکس 2026 میں 122 ممالک میں 106ویں نمبر…
سندھ کا پہلا انجینئرڈ لینڈ فل شروع، ماحولیاتی تحفظ کے لیے 105 ملین ڈالر، 4…
This website uses cookies.