Farozaan

شدید گرمی خاموش قاتل، ماہرین کا انتباہ

شدید گرمی کے باعث مئی اور جون میں اموات بڑھیں، ماہرین کے مطابق ہیٹ ڈوم اور موسمیاتی تبدیلی مزید خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی سے ممکنہ طور پر 2 ہزار 700 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن امپیریل کالج، میٹ آفس اور لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں اندازہ لگایا ہے کہ مئی اور جون کی شدید گرمی کے نتیجے میں انگلینڈ اور ویلز میں تقریباً 2 ہزار 700 شہریوں کی جان گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 50 سال کا درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مئی اور جون میں اموات

رپورٹس کے مطابق 21 سے 29 مئی کے دوران تقریباً 550 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 18 سے 28 جون کے دوران اموات کی تعداد 2 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 50 سال کا درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ماہر موسمیات پروفیسر فیڈی اوٹو کے مطابق زیادہ تر اموات جون میں ہوئیں، جب درجہ حرارت 37.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

درجہ حرارت 37.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ماہر موسمیات پروفیسر فیڈی اوٹو کے مطابق زیادہ تر اموات جون میں ہوئیں، جب درجہ حرارت 37.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مکمل طور پر صحت مند افراد بھی خود کو شدید گرمی سے محفوظ نہ سمجھیں، کیونکہ مستقبل میں گرمی کی لہریں مزید عام اور شدید ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑا موسمیاتی پلان، ڈاکٹر مصدق ملک کا اعلان

برقی گاڑیاں: صاف فضا، محفوظ صحت اور خواتین کی آزادیِ سفر کی نئی امید

ہیٹ ڈوم کو بڑی وجہ قرار

ماہرین کے مطابق گرمی کی دونوں لہریں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی دل کے دورے، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شدید گرمی ایک خاموش قاتل ہے، جو نہ صرف بزرگوں اور بیمار افراد بلکہ صحت مند لوگوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔


admin

Recent Posts

نیوزی لینڈ: حکومتی پالیسیاں موسمیاتی اہداف کے لیے خطرہ بن گئیں، رپورٹ

نیوزی لینڈ: کمیشن کا انتباہ، موجودہ حکومتی فیصلوں سے 2050 کے موسمیاتی اہداف شدید خطرے…

20 hours ago

ٹور ڈی فرانس بھی شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کے آگے بے بس

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ٹور ڈی فرانس میں ریکارڈ گرمی، جنگلاتی آگ، ریس مختصر اور…

2 days ago

اقوامِ متحدہ: تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی عالمی بھوک کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ

اقوامِ متحدہ: نئی رپورٹ کے مطابق تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کا بحران عالمی بھوک…

3 days ago

برطانیہ: نئے وزیراعظم کے گرین اقدامات، کیا عالمی موسمیاتی فنڈنگ متاثر ہوگی؟

برطانیہ میں بجلی پر ٹیکس ختم، بس کرایوں میں کمی، اخراجات کے لیے موسمیاتی فنڈنگ…

4 days ago

توانائی تحفظ اور صنعتی ترقی پر قومی سیمینار

اب صنعتی سولر منصوبوں کی کامیابی کا انحصار صرف پینلز کی قیمت پر نہیں۔ بلکہ…

4 days ago

خاموش بحران: خاموش موت کی طرف بڑھتے سمندر

خاموش بحران دنیا بھر میں توجہ کا مرکز ہے، مگر پاکستان میں اس پر کم…

5 days ago

This website uses cookies.