Farozaan

فہد ہارون کی صحافیوں سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پر تبادلہ خیال

ڈیجیٹل میڈیا میں ذمہ دارانہ صحافت اور مستند معلومات کی فراہمی ضروری ہے،وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا

فرحین العاص بیورو چیف اسلام آباد

اسلام آباد: وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا میں ذمہ دارانہ صحافت اور مستند معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔

فہد ہارون نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا پر گفتگو ہوئی۔

ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے پر تبادلہ

انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا۔ جعلی خبروں، غلط معلومات اور گمراہ کن معلومات کے چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔

فہد ہارون نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تعمیری ڈیجیٹل بیانیے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈیجیٹل شعبہ نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے

انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو معاشی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبہ جدت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

فہد ہارون نے عالمی فری لانس معیشت میں پاکستان کی نمایاں پوزیشن کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سوشل میڈیا: ماحولیاتی شعور اور موسمیاتی آگاہی کی نئی صفِ اول

موسمیاتی تبدیلی اور میڈیا کا کردار: عوامی رائے کی تشکیل میں معلومات، شعور کی اہمیت

پاکستان دنیا کے سرفہرست فری لانس ممالک میں شامل ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سرفہرست فری لانس ممالک میں شامل ہے۔صحافیوں نے ڈیجیٹل صحافت کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز اور میڈیا کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

admin

Recent Posts

پاکستان میں فضائی آلودگی، زندگی کے 3.9 سال کم

پاکستان میں فضائی آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار اموات، لاہور میں عمر سات…

11 hours ago

نیویارک کلائمیٹ ویک 2026، ایم آئی ٹی کا بڑا موسمیاتی قدم

نیویارک کلائمیٹ ویک 2026، ڈیٹا سینٹرز، مضر آلودہ گیسوں، زراعت اور تعلیم پر 14 نشستیں،…

1 day ago

برطانیہ میں دوسرا بڑا طوفان، شمالی علاقوں میں بجلی بند اور سفری نظام متاثر

برطانیہ میں دوسرا بڑا طوفان، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں، 82 ہزار…

2 days ago

موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو، گھر کے ڈرائیو وے سے آگاہی مہم کا آغاز

موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو، امریکی پروفیسر کا منفرد اقدام، پڑوسیوں کو موسمیاتی بحران سے آگاہی…

3 days ago

ٹیکسٹائل کے کاروباروں کے لیے گرین فنانس ٹول کٹ متعارف کرا دی گئی

ٹیکسٹائل کے کاروباروں میں گرین فنانس ٹول کٹ کے وسیع استعمال کے لیے مزید رہنمائی…

4 days ago

خلائی ٹیکنالوجی سے آفات کی پیشگی اطلاع، اسلام آباد میں عالمی کانفرنس

آفات کی پیشگی اطلاع، خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی خطرات میں کمی، انسانی جانوں، روزگار اور…

4 days ago

This website uses cookies.