Environmental Reports

پی سی ایف بلوچستان کی شاندار ڈبل کامیابی، فلم فیسٹیول میں پھر پہلی پوزیشن

پی سی ایف بلوچستان ٹیم نے مسلسل دوسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرکے تخلیقی صلاحیتوں اور ماحولیاتی شعور کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد: پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن (پی سی ایف) بلوچستان ٹیم نے چوتھے سالانہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک بار پھر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

فلم فیسٹیول 18 اگست 2026 کو پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس میں ملک بھر کی مختلف جامعات اور نوجوانوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔

رواں سال سات مختلف جامعات کی ٹیموں نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انصاف کے موضوعات پر اپنی تخلیقی کاوشیں پیش کیں۔

یہ ٹیم کی مسلسل دوسری قومی کامیابی ہے۔ اس سے قبل 2025 میں بھی پی سی ایف بلوچستان ٹیم نے اسی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مسلسل دوسری بار پہلی پوزیشن

پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن بلوچستان ٹیم نے اپنی منفرد تخلیقی صلاحیتوں، مؤثر پیشکش اور موسمیاتی و ماحولیاتی مسائل کی بھرپور عکاسی کے باعث پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ ٹیم کی مسلسل دوسری قومی کامیابی ہے۔ اس سے قبل 2025 میں بھی پی سی ایف بلوچستان ٹیم نے اسی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

کامیاب ٹیم اور قیادت

کامیاب ٹیم کی قیادت ڈاکٹر محمد فہیم بلوچ نے بطور ٹیم لیڈر اور فوپی سی ایف بلوچستان ٹیم نے مسلسل دوسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرکے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ماحولیاتی شعور کا بھرپور مظاہرہ کیاکل پرسن کی۔

ٹیم کے دیگر ارکان میں زبیر خالد، سمیع، تحریم معظم اور ماہ نور شامل تھے۔ یہ تمام ارکان پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور کلائمیٹ جسٹس سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

فلم کو بھرپور پذیرائی

ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی فلم میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی چیلنجز اور انصاف سے جڑے اہم مسائل کو تخلیقی انداز میں اجاگر کیا گیا۔

فلم کو ججز اور شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس کے نتیجے میں پی سی ایف بلوچستان ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین، فطرت اور سبز انقلاب: ترقی کے ماڈل پر ازسرِنو غور

موسمیاتی بحران: سویڈن میں انتخابات سے قبل 10 ہزار افراد کا احتجاج

نوجوانوں کے لیے مزید مواقع کا عزم

پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن نے کامیاب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پی سی ایف بلوچستان ٹیم کی مسلسل دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن نہ صرف ایک اہم تخلیقی کامیابی ہے بلکہ یہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں، عزم اور ماحولیاتی شعور کے فروغ کی بھی نمایاں مثال ہے۔


admin

Recent Posts

موسمیاتی تباہیاں بڑھ گئیں، عالمی وعدوں پر اعتماد کا امتحان

موسمیاتی تباہیاں بڑھ گئیں، کاپ 31 سے پہلے عملی اقدامات اور مالی معاونت پر زور،…

15 hours ago

سیاہ فام ووٹرز کی دوہری جنگ، مہنگائی اور ماحولیاتی خطرات

سیاہ فام ووٹرز کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی، صاف پانی اور آلودگی سے…

22 hours ago

تھرپارکر میں خشک سالی کا بحران، گھر بار چھوڑنے پر مجبور لوگ

تھرپارکر میں خشک سالی، فصلیں متاثر، قدرتی چارہ ختم، 80 لاکھ سے زائد مویشیوں کے…

2 days ago

گھانا سے ایمازون تک سونے کی دوڑ، جنگلات خطرے میں

گھانا سے ایمازون تک سونے کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ، غیر قانونی کان کنی…

2 days ago

پاکستان میں بھوک کا بحران: خالی پیٹ، کمزور بچے اور بڑھتے موسمیاتی خطرات

پاکستان میں بھوک کا بحران، گلوبل ہنگر ایڈیکس 2026 میں 122 ممالک میں 106ویں نمبر…

3 days ago

سندھ کا پہلا انجینئرڈ لینڈ فل منصوبہ شروع

سندھ کا پہلا انجینئرڈ لینڈ فل شروع، ماحولیاتی تحفظ کے لیے 105 ملین ڈالر، 4…

4 days ago

This website uses cookies.