سمیعہ خورشید، نمائندہ خصوصی کراچی
کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی اور اس کے گرد و نواح میں اگلے ہفتے سے شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے جلد باقاعدہ ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہوا کے رخ میں تبدیلی اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث کراچی میں حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
متوقع ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ محسوس ہونے والی گرمی (فیل لائک) اصل درجہ حرارت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے آئندہ چند گھنٹوں میں تفصیلی ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
ایڈوائزری میں گرمی کی شدت، ممکنہ دورانیے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم ہدایات شامل ہوں گی۔ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
طبی ماہرین اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
زیادہ پانی استعمال کریں
دن بھر پانی، لیموں پانی اور او آر ایس کا استعمال بڑھائیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں
صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ کی شدت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے بلا ضرورت باہر جانے سے گریز کریں۔
حفاظتی لباس پہنیں
باہر نکلتے وقت ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے سوتی کپڑے پہنیں۔ سر کو گیلا کپڑا، ٹوپی یا چھتری سے ڈھانپ کر رکھیں۔
بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں
شدید گرمی بچوں اور معمر افراد کو زیادہ متاثر کرتی ہے، اس لیے ان کی صحت اور پانی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ نے ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ کیسز سے بروقت نمٹا جا سکے۔
پاکستان میں فضائی آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار اموات، لاہور میں عمر سات…
نیویارک کلائمیٹ ویک 2026، ڈیٹا سینٹرز، مضر آلودہ گیسوں، زراعت اور تعلیم پر 14 نشستیں،…
برطانیہ میں دوسرا بڑا طوفان، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں، 82 ہزار…
موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو، امریکی پروفیسر کا منفرد اقدام، پڑوسیوں کو موسمیاتی بحران سے آگاہی…
ٹیکسٹائل کے کاروباروں میں گرین فنانس ٹول کٹ کے وسیع استعمال کے لیے مزید رہنمائی…
آفات کی پیشگی اطلاع، خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی خطرات میں کمی، انسانی جانوں، روزگار اور…
This website uses cookies.