Environmental News

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تباہ کاریاں، سیلاب، جنگلات میں آگ اور زرعی زمینوں کا بحران نمایاں

خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے 406 اموات، ہزاروں ہیکٹر جنگلات تباہ، کوپ 30 میں پاکستان کا مؤثر موقف بھی سامنے آیا

سال 2025 بھی موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ دو دہائیوں میں شاید ہی کوئی سال ایسا گزرا ہو جس میں قدرتی آفات نے نقصان نہ پہنچایا ہو۔ 2025 میں بھی سیلاب، جنگلات میں آگ، پانی کی کمی اور زرعی نقصان جیسے سنگین مسائل سامنے آئے۔ تاہم بعض مثبت اقدامات بھی دیکھنے میں آئے جن سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ برس بہتر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ

خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے واقعات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 24 اگست 2025 تک 406 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل تھے۔ 247 افراد زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر اور باجوڑ شامل تھے۔ صوبے بھر میں 5 ہزار 727 مویشی ہلاک ہوئے۔ 577 مکانات مکمل تباہ اور 2 ہزار 946 جزوی متاثر ہوئے۔ 50 اسکول مکمل اور 239 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات نے بھی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

اگست 2025 تک 406 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل تھے۔ 247 افراد زخمی ہوئے

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

سوات میں دریائے سوات کے سیلاب میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے بعد حکومت نے دریاؤں کے کناروں سے تجاوزات ہٹانے کا عمل شروع کیا۔ کئی عمارتیں مسمار کی گئیں۔ تاہم چند ماہ بعد یہ آپریشن سست پڑ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم اور مستقل حکمت عملی ناگزیر ہے۔

گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات نے بھی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچایا

جنگلات میں آگ اور ماحولیاتی نقصان

2025 کے پہلے پانچ ماہ میں جنگلات میں آگ لگنے کے 107 بڑے واقعات رپورٹ ہوئے۔ زیادہ تر واقعات شدید گرمی اور خشک سالی کے دوران پیش آئے۔ سب سے زیادہ نقصان شانگلہ، لوئر دیر اور بونیر میں ہوا۔

تقریباً 2 ہزار 448 ہیکٹر جنگلات جل کر خاکستر ہوئے۔ قیمتی درخت مثلاً چیڑ اور دیودار متاثر ہوئے۔ شانگلہ کے علاقے مارٹنگ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کروڑوں روپے کا معاشی نقصان ہوا۔ جنگلی حیات کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس رجحان سے غذائی قلت اور ماحولیاتی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ قوانین موجود ہیں مگر عمل درآمد کمزور ہے

شجرکاری مہمات اور حکومتی دعوے

حکومت نے ‘پلانٹ فار پاکستان’ اور ‘گرین پاکستان پروگرام’ کے تحت کروڑوں پودے لگانے کا اعلان کیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق اگست 2025 تک تقریباً 71 کروڑ 32 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ صوبے کا جنگلاتی رقبہ 26.5 فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل چیلنج پودوں کی بقا ہے۔ نگرانی اور شفافیت کے بغیر اہداف محض اعداد و شمار تک محدود رہ سکتے ہیں۔

زرعی زمینوں پر تعمیرات

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں زرعی زمینوں پر تعمیرات میں اضافہ ہوا۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس رجحان سے غذائی قلت اور ماحولیاتی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ قوانین موجود ہیں مگر عمل درآمد کمزور ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور لیڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی علاقوں کے رابطے عارضی طور پر منقطع رہے

کوپ 30 میں پاکستان کا موقف

نومبر 2025 میں بیلم، برازیل میں کانفرنس آف پارٹیز کوپ 30 منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں دنیا کے تقریباً 200 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی وفد نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک کے طور پر اپنا کیس مؤثر انداز میں پیش کیا اور عالمی برادری کی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

موسمیاتی بجٹ 2026-27 پاکستان میں کیا طے پایا ہے؟

دنیا ہوموجینوسین کے دور میں داخل، حیاتیاتی تنوع کو خطرہ

سال 2025 نے واضح کر دیا کہ موسمیاتی تبدیلی محض ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور انسانی بحران بھی ہے۔ اگر مؤثر منصوبہ بندی، قانون پر عمل درآمد اور عوامی شمولیت کو یقینی نہ بنایا گیا تو آنے والے سال مزید چیلنجز لے کر آ سکتے ہیں۔

admin

Recent Posts

ٹور ڈی فرانس بھی شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کے آگے بے بس

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ٹور ڈی فرانس میں ریکارڈ گرمی، جنگلاتی آگ، ریس مختصر اور…

22 hours ago

اقوامِ متحدہ: تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی عالمی بھوک کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ

اقوامِ متحدہ: نئی رپورٹ کے مطابق تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کا بحران عالمی بھوک…

2 days ago

برطانیہ: نئے وزیراعظم کے گرین اقدامات، کیا عالمی موسمیاتی فنڈنگ متاثر ہوگی؟

برطانیہ میں بجلی پر ٹیکس ختم، بس کرایوں میں کمی، اخراجات کے لیے موسمیاتی فنڈنگ…

3 days ago

توانائی تحفظ اور صنعتی ترقی پر قومی سیمینار

اب صنعتی سولر منصوبوں کی کامیابی کا انحصار صرف پینلز کی قیمت پر نہیں۔ بلکہ…

3 days ago

خاموش بحران: خاموش موت کی طرف بڑھتے سمندر

خاموش بحران دنیا بھر میں توجہ کا مرکز ہے، مگر پاکستان میں اس پر کم…

4 days ago

بون2026: جب موسمیاتی سفارت کاری عالمی سیاست سے ٹکرا گئی

بون 2026 کے موسمیاتی مذاکرات نے واضح کر دیا کہ سیاسی اختلافات اور مالی ذمہ…

5 days ago

This website uses cookies.