Environmental Reports • Farozaan

بنکاک میں سیلاب کا ریڈ الرٹ، 50 اضلاع متاثر

Bangkok Flood Red Alert, 50 Districts Affected

بنکاک میں سیلاب، 48 گھنٹے کی بارش سے سڑکیں اور گھر زیرِ آب، 10 لاکھ ریت کی بوریاں تیار، وزیراعظم نے لندن دورہ مختصر کیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تقریباً 48 گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش کے بعد حکام نے شہر کے تمام 50 اضلاع کو سیلابی ڈیزاسٹر زون قرار دے دیا ہے۔

بنکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن نے ہفتے کے روز تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی اداروں کو خصوصی اختیارات دے دیے۔

حکام کے مطابق جمعرات کی سہ پہر سے اب تک تقریباً 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

شدید بارش کے باعث بنکاک کی نہروں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد پانی گھروں، دکانوں، ریستورانوں اور گلیوں میں داخل ہوگیا۔

متعدد اہم سڑکیں بھی زیرِ آب آگئیں۔ کئی علاقوں میں شہری گھٹنوں جبکہ بعض مقامات پر رانوں تک پانی میں چلنے پر مجبور ہوگئے۔

گورنر کے مطابق نہروں کے قریب رہنے والے افراد کو زیادہ خطرہ ہے، کیونکہ تقریباً تمام نہریں پانی سے بھر چکی ہیں۔

شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

بنکاک کے گورنر چادچارت ستی پنت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مشرقی علاقے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گورنر کے مطابق نہروں کے قریب رہنے والے افراد کو زیادہ خطرہ ہے، کیونکہ تقریباً تمام نہریں پانی سے بھر چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکام پانی نکالنے کے لیے پمپنگ اسٹیشنز کو پوری صلاحیت سے چلا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پمپنگ اسٹیشنز مجموعی طور پر فی سیکنڈ تقریباً 1,200 مکعب میٹر پانی نکال رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر مزید بارش نہ ہوئی تو صورتحال میں تقریباً 6 گھنٹے کے اندر بہتری آنے کی توقع ہے۔

شہریوں کو اپنی گاڑیاں بلند مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

10 لاکھ ریت کی بوریاں تیار

سیلاب سے بچاؤ کے لیے حکام نے 10 لاکھ ریت کی بوریاں تیار کی ہیں۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔ شہریوں کو اپنی گاڑیاں بلند مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بنکاک کے علاقے اون نٹ میں شہریوں نے گھروں اور کاروباری مراکز کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے ریت کی بوریاں لگائیں۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چارنویراکل نے بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

2011 میں تھائی لینڈ میں آنے والے بڑے سیلاب کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں گھر متاثر ہوئے تھے۔

2011 کے تباہ کن سیلاب کی یاد تازہ

بنکاک کے بعض رہائشیوں نے موجودہ سیلابی صورتحال کو 2011 کے تباہ کن سیلاب سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا ہے۔

2011 میں تھائی لینڈ میں آنے والے بڑے سیلاب کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں گھر متاثر ہوئے تھے۔

ایل نینو کا انوکھا اثر، اٹاکاما کا صحرا پھولوں سے بھر گیا
ڈنمارک کی ماحول دوست ترقی سے پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟

شہر کے محکمہ نکاسی آب کے مطابق یکم سے 25 ستمبر تک بنکاک میں 487 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

معمول سے کہیں زیادہ بارش

بنکاک میں ستمبر عام طور پر مون سون کے عروج کا مہینہ ہوتا ہے، تاہم رواں سال شہر میں بارش معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر کے محکمہ نکاسی آب کے مطابق یکم سے 25 ستمبر تک بنکاک میں 487 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس کے مقابلے میں 1991 سے 2020 کے دوران اسی مدت میں اوسط بارش تقریباً 269 ملی میٹر رہی۔

تھائی لینڈ کے محکمہ انسدادِ آفات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مشرقی، شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں کم دباؤ کا نظام اتوار تک برقرار رہ سکتا ہے۔

اس کے باعث اچانک سیلاب، پہاڑی علاقوں سے پانی کے تیز بہاؤ، مٹی کے تودے گرنے اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق فوسل ایندھن کے اخراج سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث شدید موسمی واقعات مستقبل میں زیادہ تواتر اور شدت سے رونما ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں