خلیل رونجھو
کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات اور کمشنر قلات کی جانب سے ارسال کردہ رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات نے اہم اقدامات کیے ہیں۔
فرائض میں سنگین غفلت اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں مبینہ ملوث ہونے پر محکمہ جنگلات کے پانچ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق معطل افسران کے خلاف باقاعدہ تادیبی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ماحولیات اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اہلکار کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
گرین بلوچستان وژن اور ماحولیاتی تحفظ کے تحت سیکریٹری جنگلات نے صوبے بھر میں ایک سال کے لیے ہر قسم کے درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جنگلات اور قدرتی ماحول کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ماحولیاتی جرائم میں ملوث عناصر، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں محفوظ درختوں (ریزرو ٹری اسپیشیز) کی کٹائی، جمع آوری اور منتقلی پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 اور بلوچستان ٹری کنزرویشن رولز 2024 کے رول 23 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پابندی ایک سال تک یا آئندہ احکامات جاری ہونے تک برقرار رہے گی۔
محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد محفوظ درختوں کا تحفظ، جنگلاتی وسائل کی بقا اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، کنزرویٹرز، ڈویژنل فاریسٹ افسران اور دیگر متعلقہ حکام کو فیصلے پر مؤثر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پانچواں کراچی کلائیمٹ فیسٹیول: گورنر سندھ کا بڑا بیان
کراچی کو موسمیاتی آفات سے بچانے کے لیے درست ڈیٹا ضروری، محمد توحید
واضح رہے کہ ضلع لسبیلہ میں سماجی تنظیم “وانگ”، سماجی کارکنوں، ماحول دوست حلقوں اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔
مبصرین کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ جنگلات کے تحفظ سے متعلق عوامی مطالبات اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تنظیم “وانگ” نے بھی سیکریٹری جنگلات کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں استور مارخور کا لائسنس ریکارڈ 3 لاکھ 56 ہزار…
قرض بڑھنے، عالمی تجارت سست اور شپنگ و توانائی مہنگی ہونے سے بنگلہ دیش کے…
ارجنٹائن کا سمندر خشک؟ وائرل ویڈیوز نے قیامت کی افواہ پھیلائی، حقیقت میں تیز ہواؤں،…
انتہائی طاقتور ال نینو کے خطرے کے پیشِ نظر وقت آگیا ہے کہ پاکستان امداد…
کراچی میں اگست کی بارشیں کم ہونے سے زیرِ زمین پانی کی بحالی، شہری گرمی،…
موسم کی کروٹ، 22 بھادوں کے بعد تبدیلی شروع، اسّو 15 ستمبر سے، شمالی ہوائیں…
This website uses cookies.