Farozaan

کراچی میں 75ویں پاکستان سالانہ پھولوں کی نمائش 2026، سی ویو پر رنگوں کی بہار

کراچی میں ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش، جامعہ کراچی سمیت متعدد اداروں کی شرکت

کراچی کی سب سے بڑی سالانہ نمائش ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اسے ’’75ویں پاکستان پھولوں کی نمائش‘‘ کا نام دیا گیا۔

یہ نمائش 13 سے 15 فروری 2026 تک اے کے خان پارک سی ویو میں جاری رہی۔ مختلف کیٹیگریز میں فلوریل ڈسپلے، سجاوٹیں اور نایاب پودوں کی نمائش پیش کی گئی۔

کستان پھولوں کی نمائش‘‘ 13 سے 15 فروری 2026 تک اے کے خان پارک سی ویو میں جاری رہی’’

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر جاوید جبار تھے۔ تقریب میں سوسائٹی کی چیئرپرسن نوشانہ خلیل، وائس چیئرپرسن رعنا سعید، ماحولیاتی ماہر رفیع الحق اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے پھولوں کے تنوع اور ماحول دوست سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نمائش میں عام شہریوں، طلبہ، باغبانی کے ماہرین اور فطرت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف کمرشل نرسریز اور اداروں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ رنگ برنگے پھولوں اور تخلیقی ڈیزائنز نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔

جامعہ کراچی نے پہلی بار اس نمائش میں شرکت کی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ لینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل کے اسٹال پر بائیو فلک مصنوعات خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔

شعبہ ماحولیات کے استاد ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ پھولوں کی نمائش ایک صحت مند سرگرمی ہے۔ اس سے نوجوانوں میں ماحولیات کے تحفظ کا شعور پیدا ہوتا ہے۔

جامعہ کراچی نے پہلی بار اس نمائش میں شرکت کی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ لینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل کے اسٹال پر بائیو فلک مصنوعات خصوصی توجہ کا مرکز رہیں

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی سرپرستی سے جامعہ کراچی کی شرکت ممکن ہوئی۔ ادارے کو نمائش میں مثبت ردعمل ملا اور آئندہ بھی شرکت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں پانی کا بڑھتا بحران: موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ اور ناقص پالیسیوں کے سنگین اثرات

گلگت بلتستان میں بہار شجرکاری مہم 2026 شروع، 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف

کراچی میں یہ سالانہ نمائش نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ شہریوں میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے اور قدرتی حسن کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم بھی بن چکی ہے۔

admin

Recent Posts

قتلِ خاموش: لسبیلہ کی عدالت میں ماحول نے انصاف مانگ لیا

قتلِ خاموش: لسبیلہ کی عدالت میں درخت، گرمی، پانی اور پرندے گواہ بنے، ماحول نے…

2 hours ago

ہیٹ ویو الرٹس: خطرات بڑھ گئے

ہیٹ ویو الرٹس کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی کا فقدان، ماہرین نے فوری عوامی آگاہی…

22 hours ago

عالمی یومِ بحر 2026: سمندروں کا تحفظ، انسانیت کا تحفظ

عالمی یومِ بحر 2026: پلاسٹک آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پر…

2 days ago

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کب سے شروع ہوگی؟

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات جلد…

3 days ago

موسمیاتی لچک، ترقی کے لیے ناگزیر

ماہرین نے موسمیاتی لچک پذیری کو قومی منصوبہ بندی اور بجٹ کا حصہ بنانے، جبکہ…

3 days ago

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد، پاک ای پی اے…

4 days ago

This website uses cookies.