فرروزاں رپورٹ
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جان سے گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 بچے، 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 7 مرد، 12 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ میں پیش آئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید گرمی اور مسلسل بارشوں کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
برازیل نے کلائمیٹ رپورٹنگ قوانین ختم کر دیے
لسبیلہ میں کلائمیٹ ایکشن مہمات، شجرکاری اور آگاہی تقریبات کا بھرپور انعقاد
حکام کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ کو بروقت وارننگ جاری کرنے اور ضرورت پڑنے پر لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں، برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں۔
بیج کی اسیری اور دسترخوان کی آزادی: جی ایم او زراعت، تیسری دنیا، غذائی خودمختاری…
انکار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کریملن نے موسمیاتی تبدیلی کو یورپی یونین مخالف پروپیگنڈے اور…
کراچی پورٹ کوریڈور: رہائشی علاقوں کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی منظوری فوری طور پر روکنے…
لال مرچ اور بدلتا موسم، کنری کی پہچان، معیشت اور کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی اور…
جشن آزادی پر گرین سندھ فاؤنڈیشن نے پلانٹ فار پاکستان گرین ویک کے تحت لاڑکانہ…
یورپ میں گرمی کی پانچویں لہر سے کاروبار متاثر، معیشت و پیداواری صلاحیت میں کمی،…
This website uses cookies.