Environmental Reports

پانچواں کراچی کلائیمٹ فیسٹیول: گورنر سندھ کا بڑا بیان

پانچواں کراچی کلائمیٹ فیسٹیول میں گورنر سندھ نے عوام سے درخت لگانے، ماحول کو آلودگی سے بچانے اور موسمیاتی تبدیلی سے مل کر نمٹنے کی اپیل کی۔

کراچی:محترم ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پیٹرن اِن چیف فروزاں، جناب احمد شاہ، صدر آرٹس کونسل کراچی، محمود عالم، صدر فروزاں اور تمام حاضرین، السلام علیکم۔

آج ماحولیات کا عالمی دن ہے اور یہ ایک نہایت حساس موضوع ہے۔ احمد شاہ صاحب نے میرے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میں ماحولیات پر گفتگو کرنا چاہتا تھا، تاہم میرے بڑے بھائی ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے جن خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے گویا میری نمائندگی کر دی۔

میں یہ بات ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کے والدین اور پورے خاندان نے کوہی گوٹھ اسپتال اور یونیورسٹی کی صورت میں جو خدمات انجام دی ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ محکوم اور پسے ہوئے طبقات کو بہتر زندگی اور بہتر ماحول فراہم کرنے کی جدوجہد میں بھی شریک ہیں۔

ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے دنیا کے مختلف ممالک اور موسموں کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج فروزاں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کے لیے سرگرم ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ان کی یہ کاوش کسی اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام لوگوں کی بہتری کے لیے ہے۔ جب ایسے لوگ موسمیاتی مسائل پر کام کر رہے ہوں تو میرا اس موضوع پر گفتگو کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ احمد شاہ صاحب کا عوامی اندازِ گفتگو ہم یونیورسٹی کے زمانے سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ ان کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ خود لوگوں تک پہنچتے ہیں، مشورہ دیتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا طبقہ موجود ہے جسے ہر سہولت میسر ہے، جسے عموماً ’’موم بتی کلاس‘‘ کہا جاتا ہے۔

ایک مرتبہ گورنر ہاؤس میں بھی ایسے افراد آئے اور انہوں نے ماحولیات کے نام پر چند لمحوں کے لیے لائٹ بند کرنے کی تجویز دی۔

میں سمجھتا ہوں کہ چند منٹ بجلی بند کرنے یا صرف ایک دن منانے سے ماحولیات میں بہتری نہیں آ سکتی۔ یہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے، جسے ہماری اشرافیہ ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں سکی۔

یہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے، جسے ہماری اشرافیہ ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں سکی۔

پانچواں کراچی کلائمیٹ فیسٹیول: درختوں کے تحفظ کی ضرورت

سید نہال ہاشمی نے حاضرین سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کتنے درخت کاٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید آپ نے درخت نہ کاٹے ہوں، لیکن ایسے لوگ ضرور موجود ہیں جو گھروں اور دفاتر کی آرائش کے لیے درخت ختم کر دیتے ہیں۔

وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

سید نہال ہاشمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیاتی پروگرام قومی زبان میں منعقد ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی زبان کے ساتھ ساتھ مقامی اور علاقائی زبانوں میں بھی آگاہی پھیلائی جائے تاکہ عام آدمی ماحولیات سے متعلق مسائل اور اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔

گورنر سندھ نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں گے۔

عوامی شمولیت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا

گورنر سندھ نے سید نہال ہاشمی کہا کہ وہ ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے وعدہ کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک کو کراچی مدعو کریں گے تاکہ وہ ماحولیاتی اقدامات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں اور بتائیں کہ لوگ اس عمل کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف صدر، وزیر اعظم یا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں۔ جب تک عوام اس میں شریک نہیں ہوں گے، ماحولیاتی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ اپنی خامیوں پر اس وقت تک قابو نہیں پا سکتا جب تک عوام خود اس عمل کا حصہ نہ بنیں۔ حکومت منصوبہ بندی کر سکتی ہے، لیکن ان منصوبوں پر عمل درآمد اور نگرانی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

بدقسمتی سے ہم اپنے پارکوں پر پلازے، شاپنگ مالز اور دیگر تعمیرات کھڑی کر رہے ہیں جبکہ موجودہ درخت بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

پارکس، درخت اور شہری ذمہ داری

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی درخت کاٹ رہا ہو یا کسی باغ کو اجاڑ رہا ہو تو لوگوں کو آگے بڑھ کر اسے روکنا چاہیے۔ بدقسمتی سے ہم اپنے پارکوں پر پلازے، شاپنگ مالز اور دیگر تعمیرات کھڑی کر رہے ہیں جبکہ موجودہ درخت بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں درختوں والے پارکس تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ جو پارکس باقی ہیں، وہاں بھی ایسا ماحول پیدا ہو چکا ہے کہ خواتین اور خاندانوں کے لیے جانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب چھوٹے چھوٹے اقدامات کے ذریعے ماحولیات کی بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل

سید نہال ہاشمی نے کہا کہ اپنے شہر اور صوبے میں ماحول دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے عوام کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ درخت لگانا بھی عوام کی ذمہ داری ہے اور درخت کاٹنے والوں کو روکنا بھی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کھلے مقامات پر کچرا جلاتے ہیں یا کسی بھی شکل میں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں، انہیں عوامی طاقت کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے وہ مخالفت کریں، لیکن اگر شہری اپنے محلے، علاقے اور شہر کی بہتری کے لیے متحد ہو جائیں تو ماحول دشمن عناصر کو کئی بار سوچنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فرانس میں ہیٹ ویو کا قہر

پاکستان انرجی سیکیورٹی چارٹر، صاف اور مقامی توانائی کی جانب اہم قدم

پانچواں کراچی کلائمیٹ فیسٹیول میں ایک درخت لگانے کا عہد

گورنر سندھ نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاید پچھلی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی ایسی واضح وارننگ نہیں ملی تھی، لیکن آج ہمیں خطرات کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب چھوٹے چھوٹے اقدامات کے ذریعے ماحولیات کی بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اپنے گھروں اور محلوں کو صاف رکھیں، کچرا ادھر اُدھر نہ پھینکیں، اسے کھلے مقامات پر نہ جلائیں، درخت لگائیں اور موجودہ سبزے کی حفاظت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں ماحولیات کے تحفظ کا مضبوط عزم موجود ہے، وہاں اداروں سے زیادہ عام لوگ آگے بڑھ کر کردار ادا کرتے ہیں۔ درختوں کی حفاظت صرف سرکاری وسائل سے نہیں بلکہ عوامی تعاون سے ممکن ہوتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کسی ایک فرد، شہر، صوبے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا چیلنج ہے۔ اس کا مقابلہ بھی ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔

انہوں نے فروزاں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

admin

Recent Posts

کراچی کو موسمیاتی آفات سے بچانے کے لیے درست ڈیٹا ضروری، محمد توحید

کراچی کو موسمیاتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے مقامی اختیارات، درست ڈیٹا اور مؤثر…

16 hours ago

فرانس میں ہیٹ ویو کا قہر

فرانس میں ہیٹ ویو شدت اختیار کر گیا، 90 فیصد آبادی شدید گرمی کی لپیٹ…

3 days ago

پاکستان انرجی سیکیورٹی چارٹر، صاف اور مقامی توانائی کی جانب اہم قدم

پاکستان انرجی سیکیورٹی چارٹر، صاف، مقامی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، بیٹری اسٹوریج، الیکٹرک…

4 days ago

موسمیاتی تبدیلی کو قومی منصوبہ بندی کا محور بنانے کی تجویز

موسمیاتی تبدیلی پر پارلیمانی مشاورت، ماہرین اور ارکانِ پارلیمنٹ کا حکومت سے فوری اور مؤثر…

5 days ago

کراچی کولنگ پلان: شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے عملی قدم

کراچی کولنگ پلان کے تحت کولنگ سینٹرز، شہری ہریالی، ہیٹ الرٹس اور اسپتالوں کی تیاری…

5 days ago

سمندری نگرانی منصوبہ بچ گیا، ٹرمپ انتظامیہ پیچھے ہٹ گئی

سمندری نگرانی منصوبے کی بندش روک دی گئی، قومی سائنس فاؤنڈیشن ماہرین سے مشاورت کے…

6 days ago

This website uses cookies.