Categories: Environmental Reports

ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان کی معیشت: اعلیٰ سطحی سیمینار میں کلائمیٹ فنانس پر غور

رپورٹ : فرحین، نمائندہ خصوصی

اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نجی تنطیم کلائمیٹ ہب فورم کے اشتراک سے اسلام آباد میں سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماحولیاتی تبدیلی، اقتصادی استحکام اور کلائمیٹ فنانس کے باہمی تعلق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین، مالیاتی اداروں، صنعتی رہنماؤں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کلائمیٹ ہب فورم کی چیئرپرسن ارم خان نے کلائمیٹ فنانس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار معیشت ماحولیاتی مالی  حکمت عملی کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے فورم کے نمایاں منصوبے بھی پیش کیے، جن میں زیرو ویسٹ انیشی ایٹو، ون ملین ٹریز انیشی ایٹو اور اربن گرین سٹیز شامل ہیں۔

بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظِ قدرت پاکستان (آئی یو سی این ) کے سربراہ محمود اختر چیمہ نے ماحولیاتی تبدیلی کو فوری بحران قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر بحران کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو نتائج بہت خوفناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں  نے پاکستان کو درپیشں حیاتیاتی تنوع میں کمی، جنگلات کی کٹائی اور پانی کی قلت جی عوامل پر  بھی روشنی ڈالی۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کے چیئرڈاکٹر انیل سلمان نے پالیسی فریم ورک اور مالیاتی آلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے عوامی و نجی شراکت داری بہت اہمینت رکھتی ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے مختلف ماڈلزبھی پیش کیے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی نمائندہ ڈاکٹر انیلا نے بلیو اکانومی کے امکانات اور پالیسی کی خامیوں پر گفتگو کی، جبکہ پائیدار سمندری ترقی کے لیے ایک روڈ میپ بھی پیش کیا۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ ماحولیاتی علوم کے سربراہ ڈاکٹر ذیشان شیخ نے تعلیمی تحقیق کے ذریعے موثر ماحولیاتی پالیسیوں کی تشکیل پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعاون و کیمپس کے ماحولیاتی اقدامات کو اجاگر کیا۔

سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان عمر صدیقی نے گرین بینکنگ گائیڈ لائنز، قابل تجدید توانائی کے قرضوں اورمعیارات کو سرمایہ کاری میں شامل کرنے پر گفتگو کی۔

سیمینار کے آخر میں عامر صدوزئی نے کلائمیٹ فنانس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، جس کا مقصد پالیسی سفارشات تیار کرنا، بین الاقوامی اداروں سے روابط مضبوط کرنا اور مقامی صنعتوں کے لیے استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

admin

Recent Posts

ہیٹ ویو الرٹس: خطرات بڑھ گئے

ہیٹ ویو الرٹس کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی کا فقدان، ماہرین نے فوری عوامی آگاہی…

19 hours ago

عالمی یومِ بحر 2026: سمندروں کا تحفظ، انسانیت کا تحفظ

عالمی یومِ بحر 2026: پلاسٹک آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پر…

2 days ago

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کب سے شروع ہوگی؟

کراچی میں خطرناک ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات جلد…

3 days ago

موسمیاتی لچک، ترقی کے لیے ناگزیر

ماہرین نے موسمیاتی لچک پذیری کو قومی منصوبہ بندی اور بجٹ کا حصہ بنانے، جبکہ…

3 days ago

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد

راول جھیل سے اسپتال کا خطرناک فضلہ اور پلاسٹک کچرا برآمد، پاک ای پی اے…

4 days ago

لاڑکانہ: ماحولیات کانفرنس میں تحفظ پر زور

لاڑکانہ میں ماحولیات کانفرنس، ماہرین کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر…

4 days ago

This website uses cookies.