Environmental News

شجرکاری مہم: لاڑکانہ میں ماحولیاتی آگاہی تقریب

شجرکاری مہم: گرین سندھ فاؤنڈیشن کی سرسبز لاڑکانہ مہم کے تحت کالج میں ماحول دوست پودے اور پودے دار پودے لگائے گئے

لاڑکانہ میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے “سرسبز لاڑکانہ شجرکاری مہم” کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں شجرکاری سے متعلق آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔

لاڑکانہ میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے “سرسبز لاڑکانہ شجرکاری مہم”

تقریب سے گرین سندھ فاؤنڈیشن کے بانی ذوالفقار مگسی، چیئرپرسن رضیہ بیگم سومرو، کالج کی پرنسپل زینب فاطمہ جمانی اور سارا جمالی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب موسمِ گرما شروع ہو چکا ہے اور شہر درختوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر کالج کے لان میں ماحول دوست پودے لگا کر شجرکاری مہم کا عملی آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی اثرات کے باعث گرد و غبار میں اضافہ اور شدید خشکی محسوس کی جا رہی ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ گرمی کی شدت کم کرنے اور فضا کو خوشگوار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اگر آج درخت نہ لگائے گئے تو آنے والی نسلوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، گلیوں اور اطراف کی خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ سرسبز اور صحت مند ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

مارخور کا عالمی دن تحفظ اور گلگت بلتستان کی ماحولیاتی اہمیت

مارخور عالمی دن: تحفظِ جنگلی حیات کے لیے عالمی کوششیں تیز

تقریب کے دوران گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے شجرکاری خدمات انجام دینے والوں میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر کالج کے لان میں ماحول دوست پودے لگا کر شجرکاری مہم کا عملی آغاز کیا گیا۔

admin

Recent Posts

ایئر کنڈیشننگ: گرمی سے نجات یا زمین کو مزید گرم کرنے کا خطرہ؟

ایئر کنڈیشننگ کا استعمال 2050 تک 5.6 ارب یونٹس، بجلی کی طلب اور گرین ہاؤس…

9 hours ago

اقوام متحدہ کا انتباہ، سیاسی تقسیم سے معیشت کو خطرہ

اقوام متحدہ کا موسمیاتی انتباہ، یورپ میں شدید موسم سے معاشی و سلامتی کے خطرات،…

1 day ago

گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ پروگرام

گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں استور مارخور کا لائسنس ریکارڈ 3 لاکھ 56 ہزار…

2 days ago

فہد ہارون کی صحافیوں سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پر تبادلہ خیال

ڈیجیٹل میڈیا میں ذمہ دارانہ صحافت اور مستند معلومات کی فراہمی ضروری ہے،وزیر مملکت و…

4 days ago

قرض کا بوجھ: بنگلہ دیش کے موسمیاتی عزائم عالمی مالیاتی بحران کی زد میں

قرض بڑھنے، عالمی تجارت سست اور شپنگ و توانائی مہنگی ہونے سے بنگلہ دیش کے…

4 days ago

ارجنٹائن کا سمندر خشک؟ ارجنٹائن کی وائرل ویڈیوز کا اصل راز

ارجنٹائن کا سمندر خشک؟ وائرل ویڈیوز نے قیامت کی افواہ پھیلائی، حقیقت میں تیز ہواؤں،…

5 days ago

This website uses cookies.