پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز 2026 کی تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد اور معزز مہمانوں کی گروپ تصویر، جہاں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نیشنل سنو لیپرڈ ایوارڈ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی رینجر گل باز خان نے حاصل کیا۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں آزاد کشمیر کے محمد یونس حسرت بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام میں نمایاں خدمات انجام دینے والے وائلڈ لائف رینجرز اور ایک مقامی تنظیم کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب کا انعقاد سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ اور برطانوی ہائی کمیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا۔
اس سال نیشنل سنو لیپرڈ ایوارڈ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی رینجر گل باز خان نے حاصل کیا۔ دیگر اعزاز حاصل کرنے والوں میں آزاد کشمیر کے محمد یونس حسرت (مسک ڈئیر ایوارڈ)، خیبر پختونخوا کے ناصر احمد (مارخور ایوارڈ) اور سیر زیہاب (بلیک بیئر ایوارڈ)، شامل ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے سجاد حسین (اُڑیال ایوارڈ)، فدا حسین (ہمالیائی لنکس ایوارڈ) اور پرویز اقبال (آئبیکس ایوارڈ) شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ اشفاق احمد خان کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن ایکسیلینس ایوارڈ اپر چترال کی ویلی کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کو دیا گیا۔ ایوارڈ مقامی سطح پر جنگلی حیات کے تحفظ میں نمایاں خدمات پر دیا گیا۔
تقریب میں مقررین نے جنگلی حیات کے تحفظ پر زور دیا۔ جبکہ غیر قانونی شکار کی روک تھام اور مقامی برادریوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پی سی ایف بلوچستان ٹیم نے مسلسل دوسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرکے تخلیقی صلاحیتوں…
خواتین، خصوصاً دیہی اور مقامی خواتین کی آواز، روایتی علم اور کردار کو تسلیم کرنا…
موسمیاتی بحران پر مؤثر اقدامات کے لیے اسٹاک ہوم میں 10 ہزار افراد نکل آئے،…
بیج کی اسیری اور دسترخوان کی آزادی: جی ایم او زراعت، تیسری دنیا، غذائی خودمختاری…
انکار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کریملن نے موسمیاتی تبدیلی کو یورپی یونین مخالف پروپیگنڈے اور…
کراچی پورٹ کوریڈور: رہائشی علاقوں کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی منظوری فوری طور پر روکنے…
This website uses cookies.