ذوالفقار مگسی
لاڑکانہ میں گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ خان سیال کی قیادت میں ’’پودے لگائیں، لاڑکانہ سرسبز بنائیں‘‘ شجرکاری مہم جاری ہے۔
مہم کے سلسلے میں گرین سندھ فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ذوالفقار مگسی نے زیبیسٹ کالج لاڑکانہ کے پروفیسر فضل حسین اصغری، کالج کے لیب انچارج رشید میمن اور طلبہ کے ہمراہ کالج کے لان میں پودے لگائے۔
اس موقع پر گرین سندھ فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ذوالفقار مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں درختوں کی کٹائی اور جنگلات میں کمی کے باعث گرین کور متاثر ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی اثرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ذوالفقار مگسی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بارشوں کے نہ ہونے سے خشک سالی اور پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض علاقوں میں غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو خطرے کی گھنٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیپال میں پگھلنے والی گلیشیائی جھیل سے پانی پلک جھپکتے ہی دریا برد ہوا اور تباہی کے مناظر سامنے آئے۔ یہ واقعات ہمیں خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر، مصدق ملک
موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں کسانوں کی سائنسی تربیت
ذوالفقار مگسی نے کہا کہ درخت لگا کر ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے۔ اگر اس حوالے سے اقدامات میں مزید تاخیر کی گئی تو آنے والی قدرتی آفات انتہائی بے رحمی سے نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
وینس فلم فیسٹیول میں ’’سلواتا‘‘ نے موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی سمندری سطح اور ساحلی برادریوں کی…
موسمیاتی تبدیلی مستقبل نہیں، موجودہ چیلنج ہے، مصدق ملک کا پیشگی منصوبہ بندی، وارننگ نظام…
گلگت بلتستان: جدید سائنسی تحقیق کے نتائج کسانوں اور کھیتوں تک منتقل کرنا زرعی ترقی…
موسمیاتی تبدیلی: پگھلتے گلیشیئرز، غیر مستحکم پہاڑ اور شدید بارشیں دنیا بھر میں سیلاب اور…
موسمیاتی تبدیلی کے خلاف فن، مقامی کہانیوں اور تخلیقی اظہار سے مؤثر اجتماعی عمل کی…
نیپال میں گلیشئر اور چٹانوں کے انہدام نے ہمالیہ کے بڑھتے خطرات کو نمایاں کردیا،…
This website uses cookies.