فروزاں رپورٹ
غزہ: جنگ سے تباہ حال غزہ میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، جہاں بارش کے باعث 70 ہزار خیمے زیرِ آب آگئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے ہزاروں خاندانوں کے بستر، کمبل اور دیگر ضروری سامان بھیگ گیا، جبکہ کئی مقامات پر بے گھر افراد کو اپنے خیمے چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کے مطابق بارش کے پہلے 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 70 ہزار خیمے زیرِ آب آگئے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ متاثرہ شہریوں کی جانب سے امداد کے لیے 1500 سے زائد ہنگامی کالز موصول ہوئیں۔
بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پہلے سے تباہ حال عمارتوں کی خستہ حال دیواریں اور چھتیں بھی گرنے لگیں۔ شمالی غزہ میں بمباری سے متاثرہ عمارت کی دیوار گرنے سے 2 فلسطینی زخمی ہوگئے، جبکہ دیگر مقامات پر بھی عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات سامنے آئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بعض پناہ گزین کیمپوں میں بارش کے پانی کی سطح 30 سے 40 سینٹی میٹر تک بلند ہوگئی ہے۔ تقریباً 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ غزہ شہر میں 2 ہزار سے زائد عمارتوں کو منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔
بارشوں نے غزہ کے پہلے سے تباہ حال نکاسی آب کے نظام پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ نکاسی آب کی پائپ لائنوں، سیوریج نیٹ ورک اور پمپنگ اسٹیشنز کو پہنچنے والے نقصان کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
بلدیاتی اور شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن، مشینری اور ضروری آلات کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ نکاسی آب کا موجودہ نظام معمول کے بہترین حالات میں بھی صرف 20 فیصد بارش کا پانی نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سندھ توانائی و موسمیاتی کانفرنس میں سستی بجلی اور مقامی آبادیوں کی شمولیت پر زور
تھرپارکر آفت زدہ قرار، مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ
اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کے مطابق غزہ میں تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جہاں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
شدید بارشوں اور سرد موسم کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کے لیے محفوظ خیموں، ترپالوں، گرم کپڑوں اور دیگر امدادی سامان کی فوری ضرورت ہے، جبکہ وسائل کی کمی نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
کوپ 31، حتمی معاہدے کے لیے فوسل فیولز، مالی معاونت اور صاف توانائی سمیت 6…
کوپ 31 میں تعطل برقرار، جنوبی ایشیا کا مالی مدد، موسمیاتی تحفظ، ترقی کے حق…
کوپ 31، فوسل فیولز اور موسمیاتی مالی معاونت پر تعطل، ترقی پذیر ممالک کے تحفظات،…
موسمیاتی تبدیلیوں سے اجتماعی بے حسی بڑھنے لگی، قدرتی آفات اور خبروں سے ذہنی صحت…
کوپ 31، کاربن فیس، انسانی حقوق، فوسل ایندھن اور موسمیاتی مالی معاونت پر اختلاف، ترقی…
کوپ 31، مالی ذمہ داری، انسانی حقوق اور فوسل ایندھن منتقلی پر اتفاق نہ ہو…
This website uses cookies.